میٹرو بس منصوبہ :سپریم کورٹ منگل کو منصوبہ کے خلاف سماعت شروع کردے گی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:48

میٹرو بس منصوبہ :سپریم کورٹ منگل کو منصوبہ کے خلاف سماعت شروع کردے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سپریم کورٹ منگل کے روز میٹرو بس منصوبہ کے خلاف کی سماعت شروع کردے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے ایک خط کے ذریعے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی تھی کہ وہ راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبہ پر از خود نوٹس لے۔

(جاری ہے)

مشاہد حسین سید نے عدالت کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ میٹرو بس منصوبہ کی وجہ سے راولپنڈی کے شہریوں کیلئے آلودگی کا بہت مسئلہ پیدا کردے گا جبکہ اس منصوبہ سے مری روڈ کے تاجروں کیلئے مسائل کو جنم دے گا ۔

خط میں اس بڑے منصوبے پر مبینہ بھاری لاگت کی طرف بھی عدالت کی توجہ دلائی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس نیخط پر آرٹیکل 183/3 کے تحت از خود نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سیکرتری ماحولیات کو طلب کرلیا ہے ان کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں بنچ کے دوسرے ارکان میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس دوست محمد خان شامل ہیں ۔ راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو بس منصوبہ پر اربوں روپے کی لاگت آئی ہے اور اب یہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے۔