اہلسنّت کی 30 جماعتوں کا آپریشن ضربِ عضب اور دہشت گردوں کو پھانسیاں دینے کی حمایت کا اعلان

”دہشت گردی مکاؤ‘ ملک بچاؤ مہم“ چلائی ،جائیگی‘2015ء کو ”انسداد دہشت گردی اور فروغِ امن کا سال“ کے طور پر منایا جائیگا، مولانا عبدالعزیز سمیت طالبان کے ہر حامی اور مددگار کو گرفتار کیا جائے‘ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 18:17

لاہو ر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سنی اتحاد کو نسل لاہو ر کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف شمع ہال اچھرہ میں منعقدہ اہل سنت جماعتوں کی ”آل پارٹیز کانفرنس “ کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اہل سنت کی تیس جماعتوں نے آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کو پھانسیاں دینے کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ 2015کو ”انسدادِ دہشت گردی اور فروغ امت کا سال “ کے طو ر پر منایا جائے گا ۔

”دہشت گردی مکاوٴ ملک بچاوٴ مہم “ چلائی جائے گی ۔ اہل سنت کے ہر مدرسے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور خو د کش حملو ں کے خلاف فتوی جاری کیا جائے گا ۔ طالبان کے گمراہ کن فلسفہ جہاد کے رد کے لئے اہل سنت کے جید شیو خ الحدیث، شیو خ القرآن اور مفتیان کرام پر مشتمل علما ء بو رڈ (تھنک ٹینک)قائم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میلاد النبی ﷺ کے ہر جلسے اور جلو س میں اسلام اور پا کستان کے دشمن طالبان کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی جائے گی ۔

دہشت گردی کے خلاف اہل سنت جماعتوں کا سر براہی اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا ۔ 26دسمبر کو ملک بھر میں ” یو م مذمت طالبان “ منایا جائے گا ۔ اس رو ز اہل سنت کی چار لاکھ مساجد میں طالبان کے گمراہ کن فہم اسلام کے خلاف خطبات جمعہ دیئے جائیں گے ۔ اہل سنت کی تمام مساجد میں مسلسل چھ ماہ قتل ناحق کے خلاف خطبات جمعہ دیئے جائیں گے ۔ سنی اتحاد کو نسل کی اے پی سی میں اہل سنت کی تیس سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماوٴں نے شرکت کی ۔

اے پی سی کی صدارت سنی اتحاد کو نسل لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے کی ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کو نسل ، جماعت اہل سنت ، جمعیت علماء پا کستان ، پاکستان سنی تحریک ، تحفظ نا مو س رسالت محاذ ، انجمن طلباء اسلام ، پاکستان فلاح پا رٹی ، مر کزی مجلس چشتیہ ، شیران اسلام ، تحریک فرو غ اسلام ، منہاج القرآ ن علماء کو نسل ، ضیاء الامت فاوٴنڈیشن ، تنظیم المدارس ایکشن کمیٹی ، سنی جانثار ، انجمن نو جوانان اسلام ، تنظیم علمائے اہل سنت ، مصطفائی تحریک ، نعیمین ایسو سی ایشن ، محافظان ختم نبو ت ، سنی تنظیم القراء ، تنظیم ا تحاد امت ، سنی علماء بو رڈ ، لبیک یا رسو ل اللہ تحریک ، انجمن طلباء مدارس عربیہ ، کار وان اسلام ، نظام مصطفی پا رٹی ، اسلامک ریسرچ کو نسل ، پاکستان جسٹس فرنٹ ، رشد الایمان فاوٴنڈیشن ، دفاع اسلام محاذ ، نیشنل مشائخ کو نسل شامل ہیں ۔

اے پی سی کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ لال مسجد کے خطیب مو لانا عبد العزیز سمیت طالبان کے ہر حامی اور مدد گار کو گرفتار کیا جائے ۔ انتہا پسندی کا سبق پڑھانے والے اور دہشت گردو ں کو پناہ دینے والے مدارس کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے ۔ حکو مت دہشت گردو ں کے خلاف ”قومی حقیقی جہاد “ کا اعلان کر ے ۔ اہل سنت اس جہاد میں ریا ست اور فو ج کا ساتھ دیں گے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردو ں کو پھانسی دینا عین شرعی ہے ۔ بے رحم قاتلو ں کو پھانسی دینے سے انصاف کے تقاضے پورے ہو ئے ہیں ۔ طالبان کو اپنا بیٹا قرار دینے اور دہشت گردو ں سے لڑتے ہوئے جانیں قربان کر نے والے فو جیو ں کو شہید نہ ماننے والوں کو ریا ستی گرفت میں لا یا جائے ۔اے پی سی کے آخر میں سنی اتحاد کو نسل لاہو ر کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گرفتار دہشت گردو ں کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے سزائیں سنائی جائیں ۔

دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فو جی عدالتیں قائم کی جائیں ۔ پاکستان میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیو ں کے نیٹ ورک کا صفایا کیا جائے اور پاکستان میں غیر ملکی مذہبی مداخلت رو کی جائے ۔ دہشت گردو ں کی بیرونی فنڈنگ اور رابطے ختم کئے جائیں ۔جماعت اہل سنت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا کہ طالبان جہادی نہیں فسادی ، تکفیری ، خارجی اور قاتل ہیں ۔

اسلام کے نام پر دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔ اسلام دین امن و محبت ہے ۔ اسلام حالت جنگ میں کافرو ں کے بچو ں پر بھی ہا تھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا۔ بارود والو ں کا عہد ستم ختم اور درود والو ں کا دور محبت شرو ع ہو نے والا ہے ۔تحفظ نامو س رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مو لانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ دہشت گردو ں کے حامی پاکستان کے غدار اور طالبان کے یا ر ہیں۔ سانحہ پشاور سے دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہو ئی ہے۔ ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے قاتلو ں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے دہشت گردو ں کو کچلنے کیلئے ہر انتہائی قدم اٹھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :