جنرل راحیل نے فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا :افغان آرمی چیف

ہفتہ 20 دسمبر 2014 18:43

جنرل راحیل نے فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا :افغان آرمی چیف

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کرمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستا ن اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گرد صرف دہشت گردہیں اچھے اور برے کا کوئی تصور نہیں ،پاکستان فوجی سربراہ نے دوراہ کابل میں ملا فضل اللہ کی حوالگی کا ذکر نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نہوں نے کہا کہ افغان قیادت کویقین دلایا کہ پاکستان تمام دہشت گردگروہوں کیخلاف لڑنے میں مخلص ہے ۔امریکی ریڈیو فری افغانستان کیساتھ انٹرویو میں جنرل کریمی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہیں اور اس میں اچھے اور بر ے کا کوئی تصورنہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :