بھارت نے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے دی
ہفتہ 20 دسمبر 2014 18:53
امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں پہلے تین کواٹرز میں پاکستان کو بھارت پر 1 پوائنٹ کی برتری حاصل رہی لیکن آخری کواٹر میں بھارت نے 42 کے مقابلے 45 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو شکست دے دی۔
شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق احمد چشتی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔ اگر بھارت نے کپ اپنے پاس ہی رکھنا ہے تو ہمارا کھیلنے آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ اگر غیر منصفانہ فیصلے ہونے ہیں تو پاکستان کبڈی ٹیم کبھی پاکستان کھیلنے نہیں آئے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پانی بھی پینے نہیں دیا گیا اور میچ کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا،جبکہ بھارتی ٹیم کے لیے تمام سہولیات موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امپائروں نے جانب دارانہ فیصلے کرنے ہیں تو ہم آئندہ کبھی میچ نہیں کھیلیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن رہی جبکہ پاکستان کو ایک کروڑ روپے انعام میں بھی دیے گئے جبکہ فاتح بھارت کو ورلڈ کپ جیتنے کے انعام میں 2 کروڑ انعام دیا جائے گا۔واضح رہےبھارت کبڈی ورلڈ کپ میں مسلسل پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.