سزائے موت کے دو قیدیوں نے اپنے ڈیتھ وارنٹس عدالت میں چیلنج کر دیئے

ہفتہ 20 دسمبر 2014 19:04

سزائے موت کے دو قیدیوں نے اپنے ڈیتھ وارنٹس عدالت میں چیلنج کر دیئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) سزائے موت کے دو قیدیوں نے اپنے ڈیتھ وارنٹ چیلنج کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان دونوں قیدیوں کے بلیک وارنٹ سندھ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے تھے تاہم ان کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ میں وارنٹس کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے پر صوبائی حکومت کو 22 دسمبر کو جواب داخل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کر دیے ہیں ۔