غداری کیس، شوکت عزیز کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

ہفتہ 20 دسمبر 2014 20:16

غداری کیس، شوکت عزیز کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2014ء) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے خودکو سنگین غداری کیس میں شامل کیےجانے پر خصوصی عدالت کےفیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی ہے،رجسٹرارآفس نےاعتراض لگاکرواپس کردی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میںشوکت عزیزکی جانب سے درخواست وسیم شہزادنےدائر کی ۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست اس اعتراض کےساتھ واپس کردی کہ خصوصی عدالت کے عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی جاسکتی ۔

متعلقہ عنوان :