دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نواز شریف عسکری قیادت کے ساتھ ملکر موثرکرداراداکررہے ہیں، مسلم لیگ (ن)بلوچستان،

اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، قوم کے معماروں کوتعلیمی اداروں میں شہیدکرکے خون میں نہلانے والے ملک اورقوم کے خیرخواہ نہیں ہے ،سانحہ کی وجہ سے پوری قوم رنجیدہ اورغم زدہ ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری کا تعزیتی ریفرنس سے ٹیلی فونک خطاب

ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سربراہ سینئر صوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سانحہ پشاورکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم محمدنواز شریف عسکری قیادت کے ساتھ ملکر موثرکرداراداکررہے ہیں جب تک ہم دہشت گردی کوملک سے ختم نہیں کرینگے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے قوم کے معماروں کوتعلیمی اداروں میں شہیدکرکے خون میں نہلانے والے ملک اورقوم کے خیرخواہ نہیں ہے سانحہ کی وجہ سے پوری قوم رنجیدہ اورغم زدہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں سانحہ پشاورکے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزیرحاجی اکبرآسکانی،نصیب اللہ بازئی ،صوبائی نائب صدرملک یاسین کاکڑ،سرداراللہ دادبڑیچ،پراسیکیوٹرجنرل محمدطارق بٹ،علاؤالدین کاکڑ،جہانگیرخروٹی،قیوم شاہوانی،داؤد کھرل،طارق محمدحسنی سمیت دیگرنے بھی خطاب کیانواب ثناء اللہ خان زہری نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن)سانحہ پشاورکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے اورمتاثرہ خاندانوں کے اس غم میں برابرشریک ہے دہشت گردوں نے بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے قوم کے مستقبل کے نونہالوں کو جس بے دردی سے شہیدکیاہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اس سانحہ کی وجہ سے آج پوری قوم غمزدہ اورافسردہ ہے سانحہ نے پوری قوم کورنجیدہ کردیاہے اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث عناصرملک اورقوم کے نہ توخیرخواہ ہے اورنہ ہی انسان اورمسلمان کہلانے کے لائق ہیں میاں محمدنوازشریف کی سربراہی میں حکومت عسکری قیادت کے ساتھ ملکرملک سے دہشت گردی کاقلع قمع کرنے اورقوم کے نونہالوں کوخون میں نہلانے والے کاقلع قمع کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کررہی ہے اورحکومت دہشتگردی کوختم کرکے ملک میں امن قائم کرینگے اس موقع پر صوبائی وزیرحاجی اکبرآسکانی،نصیب اللہ بازئی ،صوبائی نائب صدرملک یاسین کاکڑ،سرداراللہ دادبڑیچ،پراسیکیوٹرجنرل محمدطارق بٹ،علاؤالدین کاکڑ،جہانگیرخروٹی نے خطاب کرتے ہوئے 16دسمبر کا دن نہ صر ف پو ر ے پا کستان بلکہ دنیا کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے پشا ور میں جس طر ح دہشت گر دی کے وا قع نے قیا مت صغر یٰ بر پا کی ہے جس کی مثا ل کسی بھی مہذ ب معا شرے میں ملنا نا ممکن ہے کیو نکہ بچے سب کے ایک جیسے ہوتے ہیں معصو م کلیوں کو کھلنے سے پہلے ہی انتہائی بے درد ی سے کچل دیا گیا اس وا قعے سے پور ی دنیا میں پا کستان کی جگ ہنسائی ہو ئی ہے دہشت گر دو ں نے نہ صر ف ما ؤں کی گود کو اجا ڑا ہے بلکہ پا کستان کو بد نا م کر نے کے لیے انتہائی غیر مہذ ب غیرا نسانی آور غیر شرعی گھنا ونافعل ہے جس کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے یہی وجہ ہے کہ آ ج تک اس نا روا عمل کے خلا ف احتجا ج جاری ہے ہر مکتبہ فکر ے تعلق رکھنے والے اس دل سو ز اور د لخراش وا قع پر اپنے غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں اس عظیم سانحہ میں شہدا ء کے خو ن نے قو م کو متحد کر دیا ہے تما م سیا سی مذ ہبی جما عتیں عسکر ی قیا دت اور سو ل سو سا ئٹی ایک پلیٹ فار م پر متحد ہو کر ملک سے دہشت گر دی کا خا تمہ چاہتے ہیں اس لیے اگر مگر کی بجا ئے ملک میں صر ف امن بحال کرنے کیلئے ہمیں ایک قوم ہونا پڑ ے گا اس میں ملک اور قوم کی بقا ء سلا متی اوراستحکا م ہے معصو م بچوں کے قا تل پکڑ ے گئے یا اپنے انجا م کو پہنچ گئے لیکن ہمیں دہشت گر دی کی سو چ کو ختم کر نا ہو گا اسی مقصد کیلئے ہم سب آ ج یہاں اکھٹے ہوئے اور ہمیں اس عز م کا اظہار کر نا ہو گا تا کہ معا شرے کو پر امن بناکر اپنے نو نہا لوں کے مستقبل کو سنوا رنا ہو گا کیو نکہ قوم کے معما روں کو جسطر ح سکو ل میں دہشت گر دی کا نشا نہ بنا کر دشہید کیا گیا ہے اس کی تا ریخ میں مثا ل نہیں ملتی ریفرنس میں شہداء پشاورکے ایصال ثواب کیلئے دعاء مغفرت کی گئی اوربعد میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سانحہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیااورشمعیں روشن کی گئی اس موقع پرمحمدرحیم کاکڑ،حاجی صادق بٹ،سمیت دیگربھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :