سوئی گیس پلانٹ میں حادثہ، سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 4 روز کیلئے بندکرنے کا فیصلہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 21:27

سوئی گیس پلانٹ میں حادثہ، سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 4 روز کیلئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سوئی گیس پلانٹ میں رونما ہونیوالے حادثے کے بعد سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 4 روز کیلئے بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی گیس پلانٹ میں حادثے کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہونے کی وجہ سے آئندہ ہفتے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز4 روز کے لیے بند رہیں گے۔کمپنی حکام کے مطابق سوئی گیس پلانٹ میں ہوئے حادثے میں پلانٹ کی پائپ لائن اور بوائلر متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے پلانٹ سے گیس کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ایس ایس جی سی سسٹم میں ایک سو دس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہونے کی وجہ سے تمام انڈسڑیل ار کیپٹیو پاور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گیس کا لوڈ 30 فیصد کم کریں۔گیس میں کمی کے باعث ایس ایس جی سی نے سی این جی کا آئندہ ہفتے4 دن ناغے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت 24گھنٹوں کے لیے اگلے ہفتے سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ، جمعرات اور اتور کو بند رہیں گے۔ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق پلانٹ کی پائپ لائن اور بوائلر کی خرابی دور کرنے میں48 گھنٹے لگیں گے جس کی وجہ سے انڈسڑیل اور کیپٹیو پاور صارفین کو اتوار کے روز گیس کی فراہمی بند رہے گی۔