پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردوں کو ”سر عام“ پھانسی پر لٹکایا ، ملکی تاریخ میں پھندے پر جھولتی لاشیں دوسری بار شائع

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:06

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردوں کو ”سر عام“ پھانسی پر لٹکایا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردوں کو ”سر عام“ پھانسی پر لٹکایا گیا ہے جبکہ ملکی تاریخ میں پھندے پر جھولتی لاشیں دوسری بار شائع کی گئی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ سر عام پھانسی اور لاشیں پھندے سے جھولتی دکھانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد جیل میں دہشت گردی کے جرم میں ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو پھانسی دینے کے بعد ان کے پھندے پر جھولتی لاشوں کی تصویروں کی اشاعت نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں فارق بندیال اور اس کے تین ساتھیوں کو لاہور میں سر عام پھانسی پر لٹکانے اور تصویریں شائع کرنے کی یاد تازہ کر دی ہے۔

یاد رہے کے بندیال اور ساتھیوں کی پھانسی کے پوسٹروں نے پپو کے قاتلوں کی سزا نے عوام الناس میں شہرت حاصل کی تھی مگر بعض تنظیموں نے ان پوسٹروں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :