وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات ، آپریشن ضرب عضب اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:33

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات ، آپریشن ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہفتہ کی شام وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امراء میں ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں کے درمیان شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ملک کی ترقی کے لئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔