لاہور، سکھ نہر کے قریب نامعلوم افراد نے نیلام گھر میں پرانا سامان فروخت کرنے والی 5دکانوں کو آگ لگا دی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) باغبانپورہ کے علاقے سکھ نہر کے قریب نامعلوم افراد نے نیلام گھر میں پرانا سامان فروخت کرنے والی 5دکانوں کو آگ لگا دی، نیلام گھر کی دکانوں میں پڑا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ میں سکھ نہر پر غلام مرتضیٰ، آصف اور ننھا وغیرہ نے ترپال لگا کر گھریلوں ضروریات کا پرانا فرنیچر و دیگر سامان فروخت کرتے تھے جن کو نامعلوم افراد نے لگا دی جس کے باعث ترپال سے بنی عارضی دکانوں میں پڑا سارا فرنیچر و دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا ، اطلاع ملنے کے فورا بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ لگانے والے نامعلوم افراد کا پتہ نہ چل سکا، ٹیکسالی کے علاقہ میں ٹائر وں والی دکان میں اور شفیق آباد کے علاقے منشی ہسپتال کے قریب کتابوں اور کاپیوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا مال جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :