حامد خان کی متفرق درخواست پر این اے125کے تمام ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کیلئے درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:57

حامد خان کی متفرق درخواست پر این اے125کے تمام ووٹوں کی تصدیق نادرا سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی متفرق درخواست پر این اے125کے تمام ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کے لئے درخواست باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل کے رو برو نادرا کے نمائندے نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے پانچ پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کے حوالے سے جمع کروائی گئی رپورٹ کو درست قراردیدیا جبکہ رپورٹ پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے اپنی بحث مکمل کرلی۔

دوران سماعت حامد خان کے وکیل نے ٹربیونل میں ایک اور متفرق درخواست جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نادرا رپورٹ میں اس حلقہ میں دھاندلی ثابت ہوچکی ہے لہٰذااب این اے 125کے تمام ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کا حکم دیاجائے ۔ ٹربیونل نے حامد خان کی متفرق درخواست کو باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا