الطاف حسین کومبینہ دھمکیاں،خطیب لال مسجد کے خلاف مقدمہ

اتوار 21 دسمبر 2014 11:40

الطاف حسین کومبینہ دھمکیاں،خطیب لال مسجد کے خلاف مقدمہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21دسمبر۔2014ء) الطاف حسین کو دی جانے والی مبینہ دھمکی کے خلاف کراچی کے عزیزآباد تھانے میں ایم کیو ایم کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمے میں مذہبی منافرت پھیلانے، سائبر کرائم اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے اندراج کے موقع پر ڈاکٹر فارروق ستار، خالد مقبول صدیقی، بابر غوری اور حیدر عباس رضوی سمیت ایم کیو ایم کے متعدد رہنما عزیز آباد تھانے میں موجود تھے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق خطیب لال مسجد مولانا عبد العزیز کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں الطاف حسین کو دھمکی دی گئی ہے۔