ڈسٹرکٹ جیل میں پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دیے جانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے

ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد چاروں ملزمان سے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی کرادی گئی جیل جانے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا

اتوار 21 دسمبر 2014 13:03

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) ڈسٹرکٹ جیل میں پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دیے جانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں جن 4 دہشتگردوں کو پھانسی دی جائیگی ان میں اخلاص احمد عرف روسی، غلام سرور، زبیراحمد اور راشد محمود عرف ٹیپو شامل ہیں، چاروں ملزمان کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں پھانسی کی سزا دی گئی ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد چاروں ملزمان سے ان کے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور جیل جانے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جی ایچ کیو پر حملے کے مجرم محمد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرم ارشد محمود کو بھی فیصل آباد جیل میں ہی پھانسی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :