قانون اور امن کی طاقت سے دہشت گردوں کوکچل دیں گے‘چوہدری شمشاد احمد خاں

وزیراعظم میاں نوازشریف مادر وطن پاکستان سے دہشت گردوں کاصفایاکرنے کیلئے پرعزم اورپرجوش ہیں

اتوار 21 دسمبر 2014 13:08

کامونکے(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) قانون اور امن کی طاقت سے دہشت گردوں کوکچل دیں گے،ہزاروں شہادتوں کے باوجود پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں جن کو کسی قیمت پر پست نہیں کیا جا سکتا،انتہاپسندانہ سوچ کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف مادر وطن پاکستان سے دہشت گردوں کاصفایاکرنے کیلئے پرعزم اورپرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور ایم پی اے چودھری شمشاد احمد خاں،سٹی صدر شیخ آصف بشیر پیٹالوی،چودھری فلک شیر ورک،چودھری اشفاق احمد سرویا،چودھری آصف شفیق آرائیں، اور حاجی شیخ محمد سعید نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ بیگناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندوں کے برے دن آگئے،کوئی قاتل قابل رحم نہیں جو مارے گاوہ مرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نازک اورپرآشوب گھڑی میں سیاسی ودفاعی قیادت اورقوم کامتحد ہوناخوش آئند ہے،اس سے دہشت گردوں کا حوصلہ پست ہوگا۔سانحہ پشاور نے ہرباضمیر انسان کوجھنجوڑدیا ہے ،دنیا کی مقتدرقوتیں بھی اپنی پالیسیاں تبدیل کریں کیونکہ ان کاخمیازہ ہمارے بیگناہ شہریوں اورمعصوم بچوں کوبھگتناپڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :