پشاور حملہ ۔ بھارتی طلبہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو اظہار ہمدردی کا خط لکھ دیا

ودودرا کے سات سو سے زائد طلبہ کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار

اتوار 21 دسمبر 2014 13:17

پشاور حملہ ۔ بھارتی طلبہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو اظہار ہمدردی کا خط ..

ودودرا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) سانحہ پشاور پر بھارت میں سات سو طلباء نے وزیر اعظم نواز شریف کو خطوط لکھ کر دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کیا ۔

(جاری ہے)

ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں سات سو طلباء نے وزیر اعظم نواز شریف کو خطوط لکھے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو متحد ہونا پڑے گا ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے ایسے حملوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس سے پہلے بھارتی طلباء نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکولوں میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی تھی