دہشت گردی کیخلاف جنگ،حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکاتی منصوبہ کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا

بعض نکات کو قومی حکمت عملی میں شامل کئے جانے کا امکان

اتوار 21 دسمبر 2014 15:38

دہشت گردی کیخلاف جنگ،حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکاتی منصوبہ ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014 ) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکاتی منصوبہ کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور اس کے بعض نکات کو قومی حکمت عملی میں شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وفاقی حکومت طاہر القادری کے بیان کردہ چودہ نکات کو زیر بحث لانے کا فیصلہ کررہی ہے اس بارے بعض نکات کو قابل عمل بھی قرار دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ حکومت ان نکات کو خصوصی کمیٹی کے روبر بھی رکھے گی جس کی سربراہی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :