خیبر پختونخواہ حکومت کا سانحہ پشاور شہداء کی یاد میں صوبے بھر میں 131سکول کھولنے کا فیصلہ

سکول کے نام شہداء اے پی ایس میں شہید ہونے والے طلباء کے نام پررکھے جائینگے

اتوار 21 دسمبر 2014 18:02

خیبر پختونخواہ حکومت کا سانحہ پشاور شہداء کی یاد میں صوبے بھر میں 131سکول ..

اسلام آباد( اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014 ) خیبر پختونخواہ حکومت کا سانحہ پشاور شہداء کی یاد میں صوبے بھر میں 131سکول کھولنے کا فیصلہ ، سکول کے نام شہداء اے پی ایس میں شہید ہونے والے طلباء کے نام پررکھے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے شہداء پشاور اے پی ایس سکول میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں صوبے بھر میں 131سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سکول صوبے بھر میں کھولے جائینگے جو شہید ہونے والے بچوں کے نام پر ہونگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے اور تعلیم دشمن عناصر کو باور کرانے کیلئے یہ اقدامات اٹھائے ہیں اور اے پی ایس سکول کے طلباء کے تعلیمی دھرنے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے چیف ایڈوائزر نے ان کے مطالبات کو من وعن تسلیم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سے بھی سفارش کی ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے طلباء کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کمیٹی بھی تشکیل دینگے ۔واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا سانحہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے تین سو خاندان متاثر ہوئے تھے ۔