دہشت گردی میں ملوث مزید چار مجرموں کو آئندہ 48 گھنٹے میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، ان میں لانس نائیک غلام نبی‘ عبدالمالک عرف سلام ‘ نوازش علی اور محمد مشتاق شامل، چاروں مجرموں کی صدر ممنون حسین نے رحم کی اپیلیں مسترد کردی تھیں

اتوار 21 دسمبر 2014 19:37

دہشت گردی میں ملوث مزید چار مجرموں کو آئندہ 48 گھنٹے میں تختہ دار پر ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردی میں ملوث مزید چار مجرموں کو آئندہ 48 گھنٹے میں ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ جن دہشت گرد مجرموں کو آئندہ پھانسی دی جائے گی ان میں لانس نائیک غلام نبی ولد محمد اشرف‘ عبدالمالک عرف سلام ولد اورنگزیب خان‘ نوازش علی اور محمد مشتاق شامل ہیں چاروں مجرموں کی گزشتہ روز صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی اپیلیں مسترد کردی تھیں ان دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

ان مجرموں کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی تھیں اور پھانسی رکنے کی وجہ سے ان کی رحم کی اپیل صدر کے پاس التواء میں تھی جو کہ گزشتہ روز مسترد کردی گئی۔

(جاری ہے)

اب چاروں مجرموں کو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں پولیس ‘ رینجرز اور مسلح افواج کی نگرانی میں کال کوٹھی میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ مجرموں کے لواحقین کے آئندہ ایک یوم میں ڈسٹرکٹ جیل میں آخری ملاقات کروائی جائے گی۔ اس کے بعد مجرموں کو پھانسی دے دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں جیل انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں قبل ازیں فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں چھ دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :