دہشتگردی پر کمیٹی قائم، غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے: پرویز خٹک

اتوار 21 دسمبر 2014 20:03

دہشتگردی پر کمیٹی قائم، غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے: ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21دسمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے مطالبہ کیا ہے فور ی طور پر صوبے میںمقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس ان کے ملک بھیجا جائے اور دہشتگردی کے معاملے پر قائم کیا جانے والا ورکنگ گروپ اس پر اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پوری صوبائی کابینہ نے متفقہ فیصلہ دیا ہے کہ صوبے میں رہنے والے افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کئے جانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے معاملے پر قائم کیا جانے والا مشترکہ ورکنگ گروپ جلد سے جلد اس معاملے پر بھی اقدامات کرے۔ دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں قیام امن کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں چار صوبائی وزراءسمیت سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :