پاکستانی نژا د باکسر عامر خان کی طرف سانحہ پشاور کی مذمت، پاکستان آنے کا اعلان

اتوار 21 دسمبر 2014 20:03

پاکستانی نژا د باکسر عامر خان کی طرف سانحہ پشاور کی مذمت، پاکستان آنے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21دسمبر۔2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں برس ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشہور باکسر کا کہنا تھا کہ میں ایک بچے کا باپ ہونے کی حیثیت سے پشاور میں بچوں پر حملے کی وجہ سے شدید رنج میں مبتلا ہوں اور ایسے واقعے پر اظہار مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان میں شہید بچوں کے خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :