حکومت نے آئین سے متصادم فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے کوئی ترمیم لائی تو اس کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے، محمد اکرام چوہدری ،فوجی عدالتوں کاقیام حکومت آئین کے اندر رہ کر کرے اور آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کیخلاف کوئی ایسا اقدام نہ کرے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کی نفی ہو،سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار
اتوار 21 دسمبر 2014 23:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور ماہر آئین وقانون محمد اکرام چوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے آئین سے متصادم فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے کوئی ترمیم لائی تو اس کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے،فوجی عدالتوں کاقیام حکومت آئین کے اندر رہ کر کرے اور آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف کوئی ایسا اقدام نہ کرے جس سے ملک میں آئین کی حکمرانی کی نفی ہو۔
گزشتہ روز اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہے،موجودہ حکومت عدالت کے اس استحقاق کو ختم کرنے سے گریز کرے۔موجودہ حکومت سانحہ پشاور کے دباؤ میں آکر غیر آئینی اقدامات اٹھانے سے باز رہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا سانحہ ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان کو مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی سے شدید خطرات ہیں اس کا قلع قمع کرنا وقت کی ضرورت ہے لیکن ملک کے اندر آئین وقانون کی حکمرانی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی اس ملک کی بقاء ہے۔
انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ برطانیہ اور دوسرے مہذب ممالک نے ایسے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے تھے جس سے وہاں کی عوام کے بنیادی حقوق کی نفی ہو۔پاکستان اس وقت ایک اہم مسئلے سے دوچار ہے اس کو حل کرنے کیلئے ہمیں آئین وقانون سے ہی مدد لینی ہوگیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.