فلم جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم”سپیکٹر“آئندہ سال ریلیز ہو گی

پیر 22 دسمبر 2014 11:43

فلم جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم”سپیکٹر“آئندہ سال ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) برطانیہ میں بننے والی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم”سپیکٹر“آئندہ سال ریلیز ہو گی- فلم کی کاسٹ اور جیمز بانڈ کے زیر استعمال کار کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم کی کاسٹ، نام اور کار کا اعلان گزشتہ دنوں لندن میں ایک تقریب میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

نئی کاسٹ سمیت دیگر ہالی وڈ ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگائے۔ فلم کی کاسٹ میں امریکی اداکار دیو بیٹسٹا، اینڈریوسکاٹ، اطالوی اداکارہ مونیکا اور فرانسیسی اداکارہ لی سے ڈاکس شامل ہیں جبکہ مرکزی کردار 46 سالہ ڈینیل کریگ ہی ادا کریں گے۔ ڈینیل کریگ اسے سے قبل جیمز بانڈ سیریز کی 3 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ تقریب میں بانڈ کے زیر استعمال نئی گاڑی بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اب شائقین کو ایکشن ، سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم دیکھنے کے لیے آئندہ سال 23 اکتوبر تک انتظار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :