فرانس میں دوسرے روز بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر حملہ کردیا گیا ‘ فائرنگ سے گیارہ افراد زخمی

پیر 22 دسمبر 2014 12:47

فرانس میں دوسرے روز بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر حملہ کردیا گیا ‘ فائرنگ ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) فرانس میں دوسرے روز بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر حملہ کردیا گیا۔ ایک شخص نے اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر گیارہ افراد کو زخمی کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے اپنی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے افراد پر چڑھادی جس کے نتیجے میں گیا رہ افراد زخمی ہوگئے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر چالیس سال ہے اور آدھے گھنٹے کے دوران پانچ مختلف مقامات پر اس نے راہ گیروں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حملے سے قبل اس شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ اسکا کہنا تھا کہ یہ عمل وہ فلسطینی بچوں کے لئے کررہا ہے۔ ایک روز قبل بھی فرانس میں اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا، پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :