کوئٹہ ‘ حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی ‘ کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چار افراد گرفتار ‘اسلحہ برآمد

پیر 22 دسمبر 2014 13:16

کوئٹہ ‘ حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی ‘ کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا سیکیورٹی ذرائع بتایاکہ کچلاک کے علاقے کلی کمال الدین میں حساس اد ا ر وں نے پولیس کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا ا ور وہا ں سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا گرفتار دہشت گردوں میں سے دو آپس میں بھائی ہیں۔