ایڈیشنل سیشن عدالت نے حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوے پر عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا
پیر 22 دسمبر 2014 13:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) ایڈیشنل سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عبدالستارلنگاہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی، سماعت کے دوران فاضل جج کو آگاہ کیا گیا کہ عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہیں کرایا گیا جس پر عدالت نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان پرایک ارب روپے ہتک عزت کا دعوی کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں منشیات فروش اور جعلی دوائیاں بنانے والا کہا،عمران خان کے اقدام سے ان کا استحقاق مجروع ہوا ہے اس لئے انہیں ہرجانہ دلایا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.