میرپور خاص، میرپور ماتھیلو کے المکہ پلازہ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

پیر 22 دسمبر 2014 14:02

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) شہر میرپور ماتھیلو کے المکہ پلازہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے علی الصبح آگ لگ گئی‘ ایک دکان جل کر خاک‘ لاکھوں روپے کا نقصان‘ دیگر دکاندار اور رہائشی فلیٹ سخت متاثر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح المکہ پلازہ میرپور ماتھیلو میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اگ لگ گئی جس سے پرنس بیکرز مکمل طور پر جل کر خاک ہوگیا جبکہ ساتھ والی کئی دکانوں اور دوسری منزل پر رہائشی فلیٹوں کو سخت نقصان پہنچا۔ فوری طور پر بلدیہ میرپور ماتھیلو اور ایف ایف سی میرپور ماتھیلو کی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نی مزید نقصان ہونے سے بچا لیا جبکہ پرنس بیکرز کے نقصان کا اندازہ لاکھوں روپے بتایا جاتا ہے۔