سندھ بھر کے تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے بند کردیئے گئے

پیر 22 دسمبر 2014 14:03

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) سندھ بھر کے تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے بند کردیئے گئے اور اب یہ تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے 5 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام اسکولوں میں ایک ہی دن فوری چھٹیوں کا فیصلہ سانحہ پشاور کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ دہشت گردوں سے تعلیمی ادارے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :