Live Updates

عمران خان کا دو ہفتوں میں خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

پیر 22 دسمبر 2014 14:52

عمران خان کا دو ہفتوں میں خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ میںدو ہفتوں کے دور ان ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی خود مانیٹر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق کچھ وزرائ، مشیر اور معاونین کی کارکردگی کی شکایت پر عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کے علاوہ نئے لوگوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ ہفتے میں تین روز جمعہ، ہفتہ اور اتوار پشاور میں گزاریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :