جونیئر ہاکی ٹیم نے انڈر 21ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

پیر 22 دسمبر 2014 15:11

جونیئر ہاکی ٹیم نے انڈر 21ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -22 دسمبر 2014ء ) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اگلے سال شروع ہونے والے انڈر 21ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔کوچ منظور الحسن ایونٹ سے قبل نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں کامیابی پانے کے لیے پر امید ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ اور منیجر منظور جونیئر کا کہنا تھا کہ انڈر 21ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ،نیشنل چیمپئن شپ اور آرمی چیف ہاکی ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ لیا جائے گا،امید ہے کہ ایونٹ سے قبل نئے ٹیلنٹ کی تلاش مکمل ہوجائیگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اگلے سال کے آغاز سے ہی ایک ماہ کا کیمپ لگانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :