حکومت نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرنے والے سزائے موت کے 5 مجرموں کے خلاف اپیل دائر کردی،
ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے 5 مجرموں کے وکلا کی درخواست پر ان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا تھا ،رپورٹ ، فوجی عدالت نے پانچوں مجرموں کو آئین و قانون کے تحت سزائے موت دی تھی ،مجرمان نے غلط بیانی سے کام لیا ہے ، اٹارنی جنرل
پیر 22 دسمبر 2014 21:17
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) حکومت نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرنے والے سزائے موت کے 5 مجرموں کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے 5 مجرموں کے وکلا کی درخواست پر ان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے خلاف حکومت نے ایک مرتبہ پھرعدالت میں حکم امتناع خارج کرنے کی اپیل دائر کردی، ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی عدالت نے پانچوں مجرموں کو آئین و قانون کے تحت سزائے موت دی تھی جبکہ مجرموں کے وکلا نے عدالت میں غلط بیانی سے کام لیا لہذا مجرموں کو دیا گیا حکم امتناع خارج کیا جائے تاکہ انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔
واضح رہے کہ سزائے موت پانے والے پانچوں مجرموں پر جہلم چناب پل پر 7 فوجی افسران اور ایک پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پانچوں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.