دہشتگردوں اور تحفظ دینے والوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائیگا ، وزیر اعظم نواز شریف ،
معصوم لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو گی، دہشت گردی پاکستان کیلئے کینسر کی طرح ہے ، لعنت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے ،نواز شریف ، قبائلی علاقوں میں ضرب عضب جاری ہے ،شہروں اور دیہاتوں میں چھپے دہشتگردوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ، خطاب
پیر 22 دسمبر 2014 21:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں اور تحفظ دینے والوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائیگا معصوم لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو گی، دہشت گردی پاکستان کیلئے کینسر کی طرح ہے لعنت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے ۔
(جاری ہے)
وہ پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں انسداد دہشت گردی کے قومی منصوبے بارے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی خواجہ ظہیر احمد، بیرسٹر ظفر اللہ اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب قبائلی علاقوں میں جاری ہے دوسری کارروائی ہمارے شہروں اور دیہاتوں میں چھپے دشمن کے خلاف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ اور پشاور چرچ کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.