دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا ،نثار احمد کھوڑو

پیر 22 دسمبر 2014 23:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء )دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا جب ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے پیپلزپارٹی د ہشت گردی کے خاتمے کے لیئے حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہیان خیالات کااظہار سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کی کھلی کچھری میں میڈیا سے بات چیت انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ٹنڈوالہ یار میں 896 سرکاری اسکول ہیں جس میں سے ساٹھ کے قریب اسکول بند ہیں جو کہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں خوش آئند ہیں انہوں نے مزیدکہا کہ میں آج این ٹی ایس کے ذریعے 2200 لڑکے اور لڑکیوں کوجوائینگ لیٹر تقسیم کرنے میرپوخاص جا رہا ہوں جس سے اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا صوبائی وزیر نثار کھوڑو کو عوام کی جانب سے اساتذہ کی اسکولوں میں عدم حاضری اور گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ کی وصولی کی شکایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رمضان پرھیاڑ سخت برہمی اور معاملات کی درستگی کے لیئے سخت ہدایات جاری کی انہوں نے مزید کہا کہ گوسٹ اساتذہ اور بند اسکولوں کو فوری طور پر کھولا جائے غفلت اور کوتاہی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی واضع رہے کہ ہونے والی کھلی کچھری میں جیالوں نے شکایتوں کے امبار لگا دیئے اور عوام کو شکایات کا موقع ہی نہ مل سکا اس موقع پر ایم این اے حاجی عبدالستار بچانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے نظام کو تباہ کرنے میں ضلع انتظامیہ کا ہاتھ ہے اس موقع پر ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے بڑی تعداد موجود تھے ۔