کراچی ،ایف آئی اے نے جعلی شناخت پر اے ٹی ایم کارڈ بنا کر اس میں فنڈ ٹرانسفر کر کے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے بینک ملازم کو گرفتار کر لیا

پیر 22 دسمبر 2014 23:30

کراچی ،ایف آئی اے نے جعلی شناخت پر اے ٹی ایم کارڈ بنا کر اس میں فنڈ ٹرانسفر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) ایف آئی اے نے جعلی شناخت پر اے ٹی ایم کارڈ بنا کر اس میں فنڈ ٹرانسفر کر کے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے بینک ملازم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی ٹیم نے یو بی ایل بمبئی بازار کراچی برانچ کے کسٹمر سروس ری پریزنٹیٹیو طاہر محمود کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی کے مطابق ملزم اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کے نام پر کیشئر چیکس بناتا تھا، ملزم نے نازیہ نامی فرضی خاتون کے نام پر اے ٹی ایم بنوا رکھا تھا اور وہ کام کے دوران رقم اس اکاؤنٹ میں منتقل کر دیتا تھا اور بعد ازاں اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکال لیتا تھا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم اب تک 27 لاکھ روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :