ایم کیو ایم نے جمشید دستی کو نیا خطاب دیدیا

منگل 23 دسمبر 2014 11:11

ایم کیو ایم نے جمشید دستی کو نیا خطاب دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رشید گوڈیل نے ایم این اے جمشید دستی کو دستی بم قرار دیدیاہے۔تفصیلات کے مطابق رشید گوڈیل کی جانب سے جمشید دستی کو خطاب دینے کے بعد جمشید دستی نے جواباً جملہ چست کرتے ہوئے کہا کہ ”آپکو ہر وقت بموں اور گنوں کا خیال ہی کیوں آتا ہے“۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اجلاس میں رشید گوڈیل اور جمشیددستی کے درمیان دلچسپ نوک جھو نک چلتی رہی۔ ایک موقع پر رشید گوڈیل نے کہا کہ یار دستی ہر وقت دستی بم نہ پھینکا کرو جس پر جمشید دستی نے جوابی جملہ کسا کہ آپ (ایم کیو ایم) والوں کو ہر وقت بموں اور گنوں کا خیال کیوں آتا ہے۔