بھارتی وزیراعظم خواتین کو انصاف دلوائیں‘ اداکارہ سلمیٰ آغا

منگل 23 دسمبر 2014 11:23

بھارتی وزیراعظم خواتین کو انصاف دلوائیں‘ اداکارہ سلمیٰ آغا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلمیٰ آغا نے بھارت میں زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کے لیے گیت تیار کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نریندر مودی سے ان کوفوری انصاف دلوانے کی اپیل کردی ۔سلمیٰ آغا نے اس مہم کو بھارت میں بھرپور اندازسے چلانے کے لیے دہلی کے لال قلعہ کے باہر خصوصی گیت ” میرے آنسو میری صدائیں یاد ہیں“ کا وڈیو بنایا ہے جس کو لانچ کرنے کے لیے 29 دسمبرکوممبئی میں تقریب کا انعقاد بھی کیاجائیگا۔

جب اس سلسلہ میں سلمیٰ آغا سے رابطہ کیاگیا توانھوں نے ”ایکسپریس“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شہروں اور دور دراز علاقوں میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ ملزمان کو سزانہ ملنا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں دہلی میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کامجرم اس سے پہلے بھی تین مرتبہ زیادتی کرنے پرپکڑا گیا ہے۔ میں ایک فنکارہ ہوں اورمیں اس کے خلاف باقاعدہ آواز اٹھا رہی ہوں۔

میں نے اس مہم کوچلانے کے لیے ایک خصوصی گیت ریکارڈ کیا تھا اوراس کا وڈیو بھی تیارکیا ہے، جس کی لانچنگ ممبئی میں ہوگی۔ جہاں تک بات بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی ہے تومیں نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ خواتین سے زیادتی کرنے والوں کوسخت سے سخت سزائیں دلوانے کے لیے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :