آسٹریلیا کے ایک اور مایہ ناز بیٹسمین خطرناک باؤنسر کا شکار ہو گیا

منگل 23 دسمبر 2014 11:24

آسٹریلیا کے ایک اور مایہ ناز بیٹسمین خطرناک باؤنسر کا شکار ہو گیا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) آسٹریلیا کے ایک اور بلے باز تیزباؤنسر کا شکار ہو گئے، آلراؤنڈر شین واٹسن ہیلمٹ پر زور دار گیند لگنے کے باعث چکرا گئے اور پریکٹس سیشن چھوڑ گئے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کر رہے تھے کہ اس دوران فاسٹ بولر جیم پیٹنسن کا تیز باؤنسر ان کے ہیلمٹ پر جا لگا اور چکرا کر زمین پر بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

واٹسن تھوڑی دیرکے لئے سہم گئے اور انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کیا آسٹریلوی بیٹسمین کو پریکٹس سیشن ادھورا چھوڑنا پڑا اور ڈریسنگ روم میں بیٹھے رہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ واٹسن کو چوٹ تو نہیں آئی البتہ انہیں چکر آئے جس کی وجہ سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیز زندگی کی اننگز ہار گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :