جرمنی میں اسلام مخالف مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت

منگل 23 دسمبر 2014 12:54

جرمنی میں اسلام مخالف مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) جرمن شہر ڈریسڈن میں اسلام مخالف سترہ ہزار افراد نے ایک بڑی ریلی میں شرکت کی۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق گزشتہ دس ہفتوں سے مشرقی جرمن شہر ڈریسڈن میں اسلام مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شام کو دسویں ایسے مظاہرے میں اب تک سب سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ گزشتہ رات جرمنی کے سابق دارالحکومت بون میں بھی اِسی تحریک کے حامیوں نے ایک بڑے مظاہرے کا اہتمام کر رکھا تھا۔ اِس باعث بون شہر کے وسط میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔ یہ امر اہم ہے کہ پیگِیڈا نامی اسلام مخالف اس موومنٹ کے خلاف ایک جوابی تحریک بھی اْٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :