ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی
منگل 23 دسمبر 2014 13:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، عدالت نے وفاقی حکومت اور ڈی جی سپورٹس بورڈ سے کل جواب طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے سابق باکسر زین العابدین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر حارث عظمت نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اختر نواز کو ڈی جی سپورٹس بورڈ تعینات کیا ہے جبکہ تعیناتی کیلئے کوئی اخبار اشتہار بھی نہیں دیا گیا، بیرسٹر حارث عظمت کے مطابق ڈی سپورٹس بورڈ کے عہدے کیلئے دس تا پندرہ سال کا تجربہ اور متعلقہ تعلیمی قابلیت ہونے لازمی ہے مگر اختر نواز دونوں شرائط پر پورا نہیں اترتے، انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ اہم عہدوں پر تعیناتیاں شفاف انداز میں کی جائیں گی لہذا ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز کی تعیناتی کالعدم کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز سے کل تک جواب طلب کر لیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.