بوم بوم آفریدی کے فیصلے پر تارکین وطن بھی پریشان

منگل 23 دسمبر 2014 13:35

بوم بوم آفریدی کے فیصلے پر تارکین وطن بھی پریشان

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ رشاہد خان آفریدی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے خلیجی ممالک میں مقیم شائقین کے دل بھی ٹوٹ گئے، پاکستانی تارکین وطن کا کہنا ہے کہ دیار غیرمیںایک خوشی ہی بوم بوم کی پرفارمنس تھی، کرکٹ آفریدی سے شروع ہوکر ان پر ہی ختم ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدآفریدی کے فیصلے سے خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو دھچکا پہنچا ہے جوکہ کرکٹ سے گہرا لگاو¿ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

آفریدی اب یو اے ای میں ون ڈے انٹرنیشنل میں کبھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے کیونکہ میگا ایونٹ سے قبل وہاں پر گرین شرٹس کا کوئی ایک روزہ میچ شیڈول نہیں ۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد خاص طور پر آفریدی کے کھیل کے دیوانے ہیں۔ دبئی میں مقیم شہریوں کا کہناتھاکہ وہ بڑے ذوق و شوق سے یہ کھیل دیکھنے جاتے ہیں، یہاں پر زندگی کافی مشکل ہے لیکن جب سے یہاں باقاعدگی سے پاکستان کے کرکٹ میچز ہونے لگے ہیں، دل بہلانے کا سہارا مل جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی کرکٹ شائقین مایوس ہیں جبکہ یونس خان بھی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ شہریوں نے شاہدآفریدی سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔