”سکیورٹی اصلاحات ، دن بھر کی اہم ترین مصروفیات ترک “

وزیر اعظم کی زیر صدارت قانونی ماہرین کا اہم اجلاس،وزراء ،قانونی ماہرین اور مشیروں کی شرکت آئی جی ایس ایس پی نے اسلام آباد کی سکیورٹی بارے بریفنگ دی

منگل 23 دسمبر 2014 13:48

”سکیورٹی اصلاحات ، دن بھر کی اہم ترین مصروفیات ترک “

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ رنگ ونسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ہر شہری کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔پشاور،کوئٹہ اور واہگہ بارڈر جیسے سانحات اور ملک میں ہونے والی بربریت ناقابل معافی ہے اب ہر دہشت گرد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے سکیورٹی اصلاحات کے پیش نظر دن بھر کی اہم ترین مصرورفیات ترک کر دیں اور صرف سکیورٹی اصلاحات پر دن بھر توجہ دی جس کے فوری بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت قانونی ماہرین کی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا۔

وفاقی وزراء ،قانونی ماہرین اور مشیروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں سلامتی کے حوالے سے تمام امور کا بغور جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی ایس ایس پی اسلام آبادنے وزیر اعظم کو اسلام آباد کے اہم عمارتوں کی سکیورٹی بارے بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو بھول سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں چھوڑیں گے،غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کئے جائیں،عوام کہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،وزیر اعظم نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، دہشت گردی اور اس کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ضروری ہے ،پشاور ،کوئٹہ ،واہگہ بارڈر پر ہونے والی بربریت ناقابل معافی ہے اور اسے آسانی سے نہیں بھولا جا سکتا ۔

وزیرا عظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ملک میں ایک بھی دہشت گرد باقی ہے ۔رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ہر شہری کا تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔ہماری حکومت کی پہلی ترجیح شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہے اور ملک کو بہت جلد دہشت گردی کی لعنت سے ختم کر کے ایشیاء میں امن کا گہوارا بنائیں گے

متعلقہ عنوان :