سندھ حکومت سالانہ لاکھوں بوریاں گندم کی تھر میں عوام کو فراہم کررہی ہے،حاجی مظفر شجراہ

منگل 23 دسمبر 2014 14:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) تھر میں غربت بہت زیادہ ہے‘ سندھ حکومت سالانہ لاکھوں بوریاں گندم کی تھر میں عوام کو فراہم کررہی ہے‘ سندھ بھر میں 435 ڈاکٹرز کو آرڈرز دیئے ہیں جنہیں تھر سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ ضلع سانگھڑ میں سندھ حکومت کے 18 ہزار 700 سرکاری ملازمین ہیں۔ یہ باتیں وزیراعلیٰ سندھ کی انسپکشن ٹیم کے کوآرڈی نیٹر حاجی مظفر شجراہ نے اپنے دورہ سانگھڑ کے دوران ضلع کے تمام افسران سے میٹنگ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران کے ساتھ میتنگ میں ضلع سانگھڑ میں ترقیاتی کاموں‘ عوامی مسائل ودیگر متعلقہ امور پر معلومات حاصل کی ہیں۔ سندھ حکومت بہت زیادہ رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع سانگھڑ میں سندھ حکومت کے 18700 سرکاری ملازمین تعینات ہیں لیکن پھر بھی ضلع سانگھڑ کا برا حال ہے۔ 2011ء سے اب تک ٹی ایم اوز میں جتنی بھی اپائنمنٹ کی گئی ہیں ان کی تعمیل طلب کی ہے سرکاری افسران کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنا طریقہ کار ٹھیک کریں‘ کرپشن کی شکایت پر کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گندم ایکسپورٹ کررہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے گندم امپورٹ کی ہے جس کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے سندھ میں سے 70 فیصد گیس نکال کر ملک بھر میں سپلائی کی جاتی ہے سندھ نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں سانحہ پشاور کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں اور ہم فوج کے ساتھ ہیں۔ ناظم سسٹم کی وجہ سے زیادہ خرابی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن پر اسکارپ کے دو ایکسیئن سمیت متعدد افسران وملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین سبحنا میمن‘ کمیٹی رکن ریاض سومرو‘ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سرفراز راجڑ‘ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :