شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہردوڑ گئی

منگل 23 دسمبر 2014 15:07

شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہردوڑ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) پاکستانی کرکٹر شاہد ا آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے۔میدانوں میں شائقین کی بڑی تعداد شاہد آفریدی کو دیکھنے آتی ہے، جیسے بھارت کے لئے ٹندولکر ہے، ایسے پاکستانیوں کے لئے بوم بوم آفریدی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے کیریئر کے دوسرے ہی ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنا کر آفریدی دلوں پر راج کرنے لگے، شائقین کو ان سے صرف بلند و بالا چھکوں کی ہی امید رہتی ہے، پٹھانوں کی کرکٹ تو آفریدی سے شروع ھو کر آفریدی پر ھی ختم ھوتی ہے، آفریدی کا ون ڈے کرکٹ سے رخصت کا وقت بھی قریب ہے، 29مارچ کو میلبرن کے میدان پر پاکستان کی فتح پر آفریدی کا ون ڈے کیریئر ختم ھو، یہ لوگوں کی خواہش ہی نہیں دعا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :