دنیا بھر میں سزائے موت دینے کیلئے کون سے طریقے رائج ہیں؟

منگل 23 دسمبر 2014 15:27

دنیا بھر میں سزائے موت دینے کیلئے کون سے طریقے رائج ہیں؟

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -23 دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاو ر کے بعد ملک بھرکی جیلوں میں قیدسزائے موت پانے والے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دنیا بھر میں سزائے موت دینے کے لیے اپنائے جانے والے مختلف طریقوں میں سب سے عام طریقہ پھانسی دینا ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے 7ممالک اس طریقے پر عمل کر رہے ہیں جبکہ سب سے کم استعمال ہونے والا طریقہ کرنٹ لگا کر ،کمرے میں گیس بھر کر اور اونچائی سے گرانے کا ہے۔

ایران دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مجرم کو اونچائی سے گرا کر ہلاک کرنیکا طریقہ بھی اپنایا جاتا ہے جبکہ امریکہ واحد ملک ہے جہاں گیس اور کرنٹ کے ذریعے بھی سزائے موت دی جاتی ہے ۔افغانستان سمیت 29ممالک میں مجرمو ں کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے گھٹنوں کے بل بٹھایا جاتا ہے اور متعدد لوگ فائرنگ کرکے اسے ہلاک کرتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں سر کے پیچھے ایک فائر کرکے ہلاک کرنیکا طریقہ بھی رائج ہے ۔

(جاری ہے)

سرقلم کرنے کا طریقہ سعودی عرب ،ایران ،کانگو اور یمن میں اختیار کیا جاتا ہے جبکہ انجکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کا طریقہ چین ، امریکہ ،تھائی لینڈ ،تائیوان ،ویتنام اور گوئٹے مالا میں اپنا یا جاتا ہے ۔انڈونیشیا سمیت کچھ ممالک میں پتھر مار کر ہلاک کرنیکا طریقہ بھی رائج ہے ۔

متعلقہ عنوان :