سال2014ء قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپناپہلااورآخری میچ نہ جیت سکی‘ رپورٹ

منگل 23 دسمبر 2014 16:12

سال2014ء قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپناپہلااورآخری میچ نہ جیت سکی‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سال2014ء قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپناپہلااورآخری میچ نہ جیت سکی ۔سال 2014ء میں پاکستان نے اپناپہلاٹیسٹ 31 دسمبر 2013 تا4جنوری2014ء کوابوظہبی میں سری لنکاکے خلاف پہلاٹیسٹ کھیلا جوڈراہوجبکہ آخری ٹیسٹ 26نومبرتا30نومبر2014ء کونیوزی لینڈکے خلاف شارجہ میں کھیلاجونیوزی لینڈنے ایک اننگزاور80رنزسے جیتا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سال2014ء میں قومی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے اورآخری ون ڈے میچ میں شکست کاسامناکرناپڑا۔ون ڈے کرکٹ میں سال2014ء میں پاکستان کاآغازاوراختتام اچھانہ رہا۔پاکستان نے اپناپہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ25فروری2014ء کوفتح اللہ کے مقام پرسری لنکاکے خلاف کھیلاجوسری لنکانے12رنزسے جیتا۔قومی کرکٹ ٹیم نے اپناآخری ون ڈے میچ 19دسمبر2014ء کوابوظہبی میں نیزی لینڈکے خلاف کھیلاجونیوزی لینڈنے68رنزسے جیتا۔

(جاری ہے)

جبکہ سال2014ء میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپناپہلااورآخری میچ نہ جیت سکی،ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سال2014ء میں پاکستان کاآغازاوراختتام اچھانہ رہادعاہے کہ2015ء قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کامیابیوں کی صورت میں طلوع ہو۔پاکستان نے اپناپہلاٹی ٹونٹی میچ21مارچ2014ء کوڈھاکہ میں بھارت کے خلاف کھیلاجوبھارت نے7وکٹوں سے جیتا۔اورقومی کرکٹ ٹیم نے اپناآخری ٹی ٹونٹی میچ5دسمبر2014ء کونیوزی لینڈکے خلاف کھیلاجونیوزی لینڈنے17رنزسے جیتا۔

متعلقہ عنوان :