ایم کیو ایم کا مدارس کی غیرملکی امداد بند کرنے کا مطالبہ

منگل 23 دسمبر 2014 16:29

ایم کیو ایم کا مدارس کی غیرملکی امداد بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں موجود مدارس کی غیر ملکی امداد کو بند کیا جائے۔ بدھ کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل نے مدارس کی غیرملکی امداد بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے مدارس کو دی جانے والی غیرملکی امداد کی تفصیلات فراہم کرکے پہل کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ جبران ناصراور ایم کیوایم کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے بعد مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعد ہونے والے سینیٹ کے اس اجلاس میں پشاور حملے پر افسوس کا بھی اظہار کیا گیا۔ سینیٹررضا ربانی کی جانب سے پیش کی گئی اس تحریک میں اراکینِ سینیٹ نے بحث میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اعتزاز احسن نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جانی چاہیے۔ انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت درحقیقت ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :