اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا اعلان

منگل 23 دسمبر 2014 19:14

ریاض( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرتی قیمتوں کے ذمہ دار تیل بیچنے والے غیر ممبر ممالک ہیں۔تیل سے مالا مال خلیجی ممالک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تیل کی گرتی ہوئی قیمت کا ذمہ دار وہ ملک ہیں جو تیل کی پیداوار تو کرتے ہیں لیکن اوپیک کے ممبر نہیں۔

سعودی عرب کے وزیر برائے پیٹرولیم علی النعیمی نے کہا ہے کہ ’غلط معلومات پھیلانے کے باعث تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ’وہ ممالک جو اوپیک کے ممبر نہیں ہیں وہ تیل کی پیداوار کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔ ہم نہیں کریں گے۔ خاص طور پر سعودی عرب پیداوار میں کمی نہیں کرے گا۔