پشاور، انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے ، پولیس پر حملہ کرنیو الے ملزم کی درخواست خارج کردی

منگل 23 دسمبر 2014 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے اور پولیس اہلکار وں کومارنے اورزخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے ملزم لیاقت علی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتار ی کی سماعت کی استغاثہ کے مطابق کاؤ نٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ نے 12نومبر2014کو علاقہ تلہ آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں ایک پولیس اہلکار فخر عالم جاں بحق ایک اہلکار شاہد سمیت دو راہگیر شہزاد اور سراج زخمی ہو ئے جب کہ ملزمان فرار ہوئے اور گھر کے مالک ملزم لیاقت علی کے خلاف دہشت گردوں کو سہولت دینے کا مقدمہ درج کیا گیا عدالت نے درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر درخواست خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :