سانحہ پشاور ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 13 دہشت گردوں میں سے 6 نے خود کو دھماکے سے اڑایا

منگل 23 دسمبر 2014 22:16

سانحہ پشاور ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 13 دہشت گردوں میں سے 6 نے خود کو ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2014ء) سانحہ پشاور کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سکول پر حملہ 13 دہشت گردوں نے کیا جبکہ ان میں سے 6 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔نجی ٹی وی چینل ’ ایکسپریس نیوز ‘ کے مطابق سانحہ پشاور کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خود کو دھماکے سے اڑانے والے 6 خود کش حملہ آوروں کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان تھیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ دہشت گردوں نے سکول حملے کے لیے ہینڈ گرنیڈ اور مشین گنوں کا استعمال بھی کیا۔اس رپورٹ کے مطابق 4 دہشت گرد سیاہ جرسیاں پہن کر سکول میں داخل ہوئے جبکہ نو سے زائد مقامات پر آئی ای ڈیز بھی لگائی گئیں تھیں۔خود کش حملہ آوروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے دو کی ہلکی داڑھیاں تھیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے سکول مالی ، کنٹین مالک اور 2 سٹاف ممبرز کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :