کرائم واچ سیریز بہت جلد آن ائیر کی جائے گی ،حفیظ علی ،

نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا گیا ہے ،ڈراموں کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا کام کرنا چاہتے ہیں ،پروڈیو سر وہدایت کار

منگل 23 دسمبر 2014 23:35

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)ڈرامہ پروڈیو سر وہدایت کارحفیظ علی نے کہا ہے کہ ”مکافات “کے نام سے چونکا دینے والی کرائم واچ سیریز بہت جلد نجی چینل پر آن ائیر کی جائے گی۔سیریز ڈرامہ رائٹر عتیق علی کی تحریر کردہ ہے ،جس میں معاشرے میں رونما ہونے والے جرائم اوران میں ملوث عناصر کے انجام کو کہا نی کی شکل میں ڈھا لا گیا ہے ،حفیظ علی کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے ڈرامے کی ریکارڈنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

کرائم واچ سیریز کی کاسٹ میں محمد ہارون ،،ماجد،فیضان ،عبدالقا در،طاہر سیٹھی فہمید بیگ ،کو کب مہدی ،احمد فراز،محمدرمضان ،مختار جتوئی ،مہتاب صدیقی ،عبد الحئی ، منیر پٹیل ،محمد آصف ،ساون آ منہ ، ،نینا اور مسکان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا گیا ہے ،وہ چاہتے ہیں کہ ڈرامہ انڈسٹری کو نیا ٹیلنٹ ملے اور اس سیریز میں اس بات کا بھر پور خیال رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا کام کرنا چاہتے ہیں ، سیریز کی ہر اسٹوری میں ایک پیغام ہو گا۔کرائم واچ سیریز سیریز انشااللہ اپنے ناظرین میں مقبولیت کے جھنڈے گا ڑے گی۔